• Ghantaghar, Kathmandu
  • hiraed@gmail.com
  • Ghantaghar, Kathmandu
  • isanghnp@gmail.com
Sec Bottom Mockup

جامعۃ المحسنات میں سالانہ تعلیمی وثقافتی انجمن کا انعقاد

جامعۃ المحسنات میں سالانہ تعلیمی وثقافتی انجمن کا انعقاد

از سلطانہ تبسم ، معلمہ جامعۃ المحسنات

4 تا 8 فروری 2023 بمطابق 21 تا 25 گتے ماگھ 2079 بروز سنیچر تا بدھ جامعہ المحسنات کا چودہواں پانچ روزہ تعلیمی،ثقافتی و انعامی مظاہرہ منعقد ہوا۔ بروز سنیچر 11 تا 1 بجے منعقد افتتاحی اجلاس میں مہمانان عظام،قرب و جوار کے اساتذہ کرام،انتظامیہ کمیٹی کے ممبران، سیا سی لیڈران، سرکاری اسکولز کے سینئر ذمہ داران و دیگر بہی خوہان جامعہ حضرات و خواتین کی شرکت رہی۔ تلاوت قرآن مع ترجمہ اردو،نیپالی و انگریزی سے مجلس کا آغاز کیا گیا۔قومی گیت پیش کرنے کے بعد طالبات نے استقبالیہ نظم بزبان نیپالی پیش کیا۔ شمع خان معلمہ جامعہ نے استقبالیہ خطبہ میں مختصر تعارف جامعہ المحسنات پیش کرتے ہوئے معزز مہمانوں کو اپنی نششتوں پر جلوہ افروز ہونی کی دعوت دی۔ افتتاحی مجلس میں بھوکراہا نرسنگھ گاوں پالیکاکے ادھیکچھ اجمل حسین آزاد کے ساتھ دیگر مہمانوں نے بھی جامعہ کی خدمات کو سراہتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

بعد نماز ظہر با ضابطہ تعلیمی مسابقہ کا آغاز ہوا۔ عربی ہفتم تا درجہ چہارم کی طالبات کو اے،بی،سی،گروپس میں تقسیم کیا گیا تھا، تاہم اردو تقاریر و مسابقہ قرات کے لیے گروپ ڈی بھی بنایاگیا۔اور اس بات کا خیال رکھا گیا ہے کہ ہر طالبہ کا موضوع اور مواد الگ ہو۔

چار زبانوں اردو،عربی،نیپالی و انگریزی تقاریر کے علاوہ مسابقہ قرات،نظم خوانی،مکالمے،اسلامی کوئز،جنرل نالج اوربیت بازی میں تقریبا 310 طالبات نے حصہ لیا اورالحمدللہ بڑی تیاری کے ساتھ تمام طالبات نے اپنی صلاحیتوں کا جوہر دکھایا ۔تقریبا 125 طالبات نے پوزیشن حاصل کر کے والدین اور جامعہ کا نام روشن کیا۔

چوتھےدن بعد نماز مغرب کے پروگرام جہاں معزز مہمانان ،ملک وملت کے دانشوران و علمائے کرام کی شرکت رہی وہیں مہمان خصوصی محترم جناب سراج احمد برکت اللہ فلاحی صاحب کی شرکت سے مجلس میں چار چاند لگ گئے۔ علاقے کے مشہور چیسٹ اسپیشلسٹ جناب ڈاکٹر خالدحسین حق صاحب نے شکریہ ادا کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ مذکورہ نششت کی صدارت فضیلت الشیخ مولانا محمدعثمان ندوی مد ظلہ العالی مہتمم مدرسہ نور الاسلام جلپا پور نے کی۔ موصوف نے صدارتی کلمات کے طور پر انفاق کو اپنا موضوع بناتے ہوئے نہایت پر جوش اور ولولہ انگیز گفتگو کی، طالبات کی کار کردگی کو سراہتے ہوئے دلی مسرت کا اظہار کیا اور دل نشین انداز میں عوام الناس کو انفاق پر ابھارا۔

بروز بدھ تقسیم انعامات کی نششت منعقد ہوئی اور پوزیشن حاصل کرنے والی طالبات کو انعامات بشکل کتب نوازا گیا۔ وقت کی تنگی کے باوجود بھی جنرل سکریٹری الحراء ایجو کیشنل سو سائٹی نیپال جناب سراج احمد برکت اللہ فلاحی صاحب نے اس نششت کی صدارت کا فریضہ انجام دیا۔ ساتھ ہی معلمین ومعلمات اور طالبات کی کاوشوں کو سراہا،ان کی حوصلہ افزائی کی اور خوشی و شادمانی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ الحمد للہ ہمارے اس جامعہ کو با صلاحیت معلمین و معلمات کی اک ٹیم دستیاب ہے۔ طالبات کی مخفی صلاحیتوں کو مزید اجاگر کرنے کے لیے معلمات کو اور بھی محنت اور عرق ریزی کی گزارش کی۔

بروز بدھ بعد نماز مغرب تعلیمی مظاہرے کا پروگرام ہوا۔اس پروگرام میں اہل علاقہ سمیت مختلف ادارے سے تشریف فرما علمائے کرام،اساتذۂ کرام ،نوجوانان قوم و ملت، علم دوست حضرات و خواتین اور علاقے کے سیاسی قائدین کی شرکت رہی۔مظاہرے کے طور پر مختلف زبانوں میں تقاریر کے علاوہ دیگر مفید اور رنگا رنگ پروگرام پیش کیے گئے۔ مجلس کی صدارت فضیلت الشیخ ڈاکٹر ابو البقا ندوی و مکی نے کی۔ اس کے بعد ہری نگر گاوں پالیکا ادھیکچھ جناب غفار میاں پردھان نےجامعہ سے لگاؤ اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے خاص تعاون کا اعلان کیا۔ آخر میں صدر مجلس کی صدارتی کلمات اور دعاؤں پر پانچ روزہ مجلس اختتام پذیر ہوئی۔ الحمد للللہ رب العالمین۔

طالبات نے دستکاری کے نمائش کا بخوبی اہتمام کیا گیا ۔پینٹنگس،سلائی، کڑھائی و دیگر آرائش وزیبائش کی چیزوں پر مشتمل ایک کمرہ سجایا گیا جو قابل ستائش اور مقبول رہا۔ متعدد زائرین نے اپنی خوشی اور حیرت کا اظہار بجا اظہار اور اعتراف فرمایا۔